بنگلا دیشی نوجوان ہاتھوں سے شاخیں اگنے کی پراسرار بیماری میں مبتلا

بنگلادیشی نوجوان عبدالبزدار جلد کی ایک عجیب بیماری میں مبتلا ہے جس میں اس کے ہاتھ سے درختوں کی جڑ کی طرح ہوگئے ہیں اور اب وہ اپنا روزگار کمانے سے بھی عاجز ہوچکے ہیں۔

صرف 10 برس کی عمر میں عبدالبزدار کو ہیومن پیپی لوما وائرس (ایچ پی وی) کا مرض لاحق ہوا جس کی 100 سے زائد اقسام ہیں لیکن بیماری کی اس نایاب قسم میں ان کی جلد پر شاخوں اور درختوں کی جڑوں جیسے ابھار پیدا ہورہے ہیں جو اب اتنے بڑھ گئے ہیں کہ وہ اب اپنے ہاتھوں سے کوئی کام نہیں کرسکتا۔

اسے لوگوں نے ’شجرآدمی‘ (ٹری مین) کا نام دیا ہے اور اب دنیا بھر کے ڈاکٹر اس کا علاج معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈھاکہ میں پلاسٹک سرجری اور جلنے کے قومی مرکز سے وابستہ ڈاکٹر سمانتا لال سین کے بعد ان کے علاج کے لیے طبی بورڈ بنایا گیا جس میں کئی ڈاکٹر شامل ہیں۔ ایچ پی وی وائرس کی کئی اقسام جلد کو متاثر کرکے اس پر بڑے بڑے مسے اور دانے بناتی ہیں لیکن یہ مرض عجیب ہے جس میں ہاتھ عجیب و غریب شکل اختیار کرگئے ہیں۔ اب ان کے پیر بھی تیزی سے متاثر ہورہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے