جنگ بندی: ایران سے پہلی پرواز دہلی گئی، اسرائیل کیلئے بڑی ایئر لائنز کی پروازیں تا حال منسوخ

ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد متاثرہ ممالک ایران، عراق اور اسرائیل سمیت خطے کی تمام فضائی حدود کھول دی گئی ہیں تاہم فلائٹ آپریشن مکمل بحال نہیں ہو سکا۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد ایرانی فضائی حدود مشروط طور پر کھولی گئی ہے جس کیلئے تہران سے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی پروازوں کو حکومت سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

فضائی حدود کھلنے کے بعد تہران سے مہان ائیر کی نئی دہلی کے لیے پہلی پرواز ڈبلیو 571 شام ساڑھے 6 بجے روانہ کی گئی۔

رات گئے تک ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ تہران، تبریز، شیراز مشہد یا کسی اور ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال نہیں ہو سکا۔ ایرانی طیاروں کی آمد اور روانگی کا سلسلہ بدھ سے شروع ہونے کی امید ہے۔ ایران کے ان ائیرپورٹس پر امارات اور ترکش ائیر لائن کے 12 دن سے پھنسے طیاروں کی روانگی بھی بدھ سے متوقع ہے۔

عراق کے سرحدی شہر بصرہ سے پروازیں پہلے ہی اڑان بھر رہی تھیں جو ٹیک آف کے فوری بعد پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے آپریشن برقرار رکھے ہوئے تھیں۔

اب ان پروازوں نے اپنے ملک عراق کی فضائی حدود سے گزرنا شروع کر دیا ہے۔

اسی طرح عراق کے سب سے بڑے ائیرپورٹ بغداد سے فلائٹ آپریشن رات گئے تک شروع نہیں ہو سکا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے