امریکا ایران جوہری مذاکرات آج عمان میں ہوں گے

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی مذاکرات میں شرکت کے لیے عمان پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی آج مسقط میں امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔

ادھر امریکی حکام بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے عمان روانہ ہوگئے ہیں۔ امریکی وفد میں نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سمیت دیگر شامل ہیں۔

اس سے قبل امریکا، ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ہی ترکیے میں شیڈول تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایران نے مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم ان مطالبات کو تسلیم یا رد کیے جانے سے متعلق فلحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے