تہران کی تاریخی یونیورسٹی پر بمباری، عالمی سطح پر شدید ردعمل

ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع اہم تعلیمی ادارے تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی پر مبینہ حملے کی خبر نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 97 سال پرانی اس معروف یونیورسٹی پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

واقعے کے بعد اوورسیز کمیونٹی سمیت مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اوورسیز کمیونٹی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے، کیونکہ جامعات کو ہمیشہ محفوظ زون تصور کیا جاتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی درسگاہوں پر حملے ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جو ناصرف تعلیم بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے