ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔
دوہفتےکی جنگ بندی اورمذاکرات پرایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن کومجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اورعبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکاکو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبورکردیا، تجاویز میں امریکاکی جانب سےعدم جارحیت کی ضمانت دیناشامل ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کےکنٹرول کو جاری رکھنےکی تجویزشامل ہے۔
بیان کے مطابق افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کوختم کرنا، سلامتی کونسل اوربورڈ آف گورنرزکی تمام قراردادوں کوختم کرنا، ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی جنگی افواج کےانخلاءکی تجویز شامل ہیں۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق لبنان کےخلاف تمام اسلامی محاذوں پرجنگ بندی کو روکنےکی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے فتح کی تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد ویکجہتی کوبرقراررکھنےکی ضرورت پر زور دیا۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نےجنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط مان لیں جس کے بعد صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا۔
ایران کا کہنا ہے کہ بات چیت کا آغاز جمعہ 10 اپریل سے اسلام آباد میں ہوگا، دونوں فریقین نے اتفاق کیا تو مذاکرات کی مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔