دنیا میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں، بھارت کو محض تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے: ششی تھرور

سینئر بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نےکہا ہےکہ پاکستان کی اس ثالثی پر بھارت کو خوشی منانی چاہیے جس کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، کیونکہ بھارت بھی امن کا خواہاں ہے، دنیا میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور بھارت کو محض تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ جب پاکستان وہ کام کر رہا ہے جو ہمارے مطلوبہ امن کے لیے ہے، تو ہمیں اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بھارتی حکومت نے بھی امن کا خیرمقدم کیا جو ایک درست اور سمجھدار رویہ ہے۔

ششی تھرور کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس کا احترام کیا جانا چاہیے، پاکستان اور ایران کے درمیان تقریباً 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے، اس لیے کسی بھی علاقائی جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑسکتے ہیں، اس لیے پاکستان کا اس تنازع کو ختم کرنے میں دلچسپی لینا فطری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں اور بھارت کو محض تماشائی بن کر نہیں بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "جنگل کا قانون” کسی کے مفاد میں نہیں کیونکہ اس سے تمام ممالک طاقت ور قوتوں کے رحم و کرم پر آسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے