امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔
امریکی میڈیا فاکس نیو ز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئےکہاکہ ایران کسی بھی طرح ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، وہ اس صورتحال کو بہت قریب سمجھتے ہیں کہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائےگی۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداخلت نہ کرتے تو اس وقت ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے اور ایران کے ایٹمی طاقت بننے سے عالمی توازن متاثر ہوتا۔
یاد رہےکہ آج نائب امریکی صدر نے یونیورسٹی آف جارجیا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ چھوٹی ڈیل نہیں چاہتے، ٹرمپ چاہتے ہیں ایران ڈیل امریکا اور دنیا میں ہر ایک کیلئے عظیم ہو، ڈیل ایسی ہوکہ ایرانی عوام عالمی معیشت کا حصہ بن سکیں، ایران نارمل بنے تو امریکا اقتصادی طور پر نارمل ملک جیسا برتاؤ کرے گا۔