وزیر اعظم میاں نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
سیاسی و فوجی قیادت نے ملاقات کے دوران ملکی سلامتی کی صورتحال اور مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی۔
ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیا گیا۔