عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے اسلام آباد میں افغان سفیر عمر زخیل وال سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں وفد نے سانحہ مزار شریف پر افغان سفیر سے تعزیت کی۔
اے این پی کے وفد میں افراسیاب خٹک، زاہد خان اور بشریٰ گوہر شامل تھے۔
اس موقع پر رہنما اے این پی بشریٰ گوہر کا کہنا تھا کہ مزار شریف واقعے کےبعد افغان وزیردفاع اور آرمی چیف نے استعفیٰ دیا ہے، اپنی ذمہ داری تسلیم کرنے کا رجحان مثبت اقدام ہے۔
زاہد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ملے گی۔