وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کے پی کے کا وزیراعلیٰ ہوں 1122 نہیں کہ ہر جگہ پہنچ جاوں۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبے کے حصے سے روزانہ 5 سے 6 سو میگاواٹ بجلی چوری کرکے دوسرے صوبوں کو دی جا رہی ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ زبردستی اور دھونس سے کالا باغ ڈیم بنا لے گا تو ایسا نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تحفظات کو دور کرنے کیلیے ہر صورت وفاقی سطح پر کمیشن بنانا ہوگا، انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ووٹرز کو خریدنے سمیت کوئی الزام ہے اور نہ ہی مجھے کسی نے آج تک کوئی نوٹس دیا ہے، عمران خان صوبائی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔