بہاولپور: نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی اور تشدد کا شکار لڑکی دم توڑگئی

بہاولپور میں نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ اجتماعی زیادتی اور تشدد کا شکار لڑکی وکٹوریہ اسپتال میں دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ آج انتقال کرگئی۔

ملزمان 9 دسمبر کو لڑکی کو اسپتال کی ایمرجنسی چھوڑ گئے تھے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشان تھے اور گردے بھی فیل ہوچکے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر تشدد کیا گیاتھا، جسم کے مختلف حصوں پر تیزاب بھی ڈالا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولپور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اورحکم دیا کہ ذمہ دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے