میڈیکل مفت: پنجاب اسمبلی نے سابق اراکین پر بھی نوازشات کی بارش کردی

لاہور: پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کے بل میں اسمبلی کے سابق ارکان پر بھی نوازشات کی بارش کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے گزشتہ روز ارکانِ پنجاب اسمبلی، وزراء اور وزیراعلیٰ کی تنخواہوں میں اضافے سمیت مراعات کا بل منظور کیا ہے جس میں سابق ارکان پر بھی نوازشات کی برسات کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ بل میں سابق ارکانِ اسمبلی کے لیے علاج تاحیات فری کردیا گیا ہے جس کے بعد سابق ارکان کو بھی اب میڈیکل کی سہولتیں مفت میسر ہوں گی۔

بل میں سابق ارکان اسمبلی کو اِن ڈور اور آؤٹ ڈور علاج کا قانونی استحقاق دیا گیا ہے، اس سے قبل ان ڈور آؤٹ ڈور علاج کا استحقاق موجودہ ارکان اسمبلی کو حاصل تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکانِ اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں ہوشربا اضافے کا بل منظور کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے