بلاول کا ایک بار پھر تین وفاقی وزراء پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا الزم

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر کابینہ کے تین وزراء پر کالعدم تنظمیوں سے رابطے کا الزام لگا دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک وزیر کی سوشل میڈیاپر وڈیو بہت وائرل ہوئی، وہ وزیر ایک کالعدم تنظیم سے کہتاہے جب تک ہماری حکومت ہے آپ کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، اس قسم کے لوگوں کو نئے پاکستان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی اپوزیشن کا مطالبہ ہے، ہمیں حکومت کی نیت پر شک ہے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور غیر سنجیدہ و غیر ذمے دار وزراء کو ہٹا دینا چاہیے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو پہلے انسان پھر حکمران بننا چاہیے، حکومت غریبوں کو مدد دینے کے بجائے معاشی قتل کررہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے