اہور: کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل اقراء سعید کی پراسرار موت سے متعلق ماڈل کے موبائل فون سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق 22 سالہ ماڈل اقراء سعید کے موبائل سے انکشاف ہوا کہ وہ لاہور میں حسن بٹ، عثمان اور عمر نام کے افراد کے ساتھ رابطے میں تھی اور یہ تینوں نوجوان گلشن راوی کے رہائشی تھے۔
پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈل نے نوجوانوں کے ساتھ آئس کا نشہ کیا تھا جس کے باعث اس کی طبیعت خراب ہوئی اور تینوں نوجوان ماڈل کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اقراء کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے تاہم زیادتی سے متعلق حتمی رائے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ملے گی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ تینوں نوجوانوں عثمان، حسن اور عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم تینوں ملزمان نے ضمانتیں کروالی ہیں۔