آئی پی ایل کوچز کی میدان میں دراندازی رمیز راجہ کو کھٹکنے لگی

لاہور: آئی پی ایل کوچز کی میدان میں دراندازی رمیز راجہ کو کھٹکنے لگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ بات ہضم نہیں ہوتی کہ اننگز شروع ہونے سے قبل جب کھلاڑی میدان میں جمع ہوکر حکمت عملی کے بارے میں بات اور اپنا عزم جواں کرتے ہیں تو کوچز کیوں ان کے درمیان آ دھمکتے ہیں؟

رمیز راجہ نے کہا کہ باؤنڈری کے اندر75 میٹر کے گراؤنڈ میں کپتان کی حکمرانی ہونا چاہیے، جس کو ٹیم کی قیادت کرنا ہے وہی باس نظر آئے اور کھلاڑیوں کو ہدایت دے تو بہتر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے