مختلف ممالک کے سفیروں، ڈیفنس اتاشیوں اور غیرملکی صحافیوں کا بالاکوٹ کا دورہ

راولپنڈی: مختلف ممالک کے سفیروں، ڈیفنس اتاشیوں اور بین الاقوامی صحافیوں کے وفد نے بالا کوٹ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بالاکوٹ کا دورہ کرنے والے وفد میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کا ایک گروپ بھی تھا جس میں بھارت میں مقیم مغربی میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صحافیوں اور سفارتکاروں نے جبہ میں خود زمینی حقائق کا جائزہ لیا، وفد نے جائزہ لیا کہ جبہ میں زمینی حقائق بھارتی دعووں کے برعکس ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفد کو بالا کوٹ حملے سے متعلق جھوٹے بھارتی دعوؤں اور پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے اس مدرسے کا بھی دورہ کیا جس کے حوالے سے بھارت نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ فضائی حملے میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، تاہم وفد نے مدرسے میں طالبعلموں اور اساتذہ سے گفتگو کی اور مدرسے کو اپنی جگہ صحیح سلامت موجود پایا جہاں مقامی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور بھارت کے ایسے اقدامات سے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بعد ازاں وفد نے سوات میں تعلیمی سہولیات، مالاکنڈ میں بحالی مرکز کا بھی دورہ کیا۔

یاد رہے کہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے دراندازی کی کوشش تھی لیکن پاک فضائیہ کے بروقت اور مؤثر جواب کے باعث بدحواس بھارتی طیارے اپنے ایمونیشن بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے تھے تاہم اس واقعے پر بھارت نے دہشت گردوں کو مارنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا جس کا ثبوت آج تک نہیں پیش کرسکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے