لیہ: وین ڈرائیور کی ساتھیوں کے ہمراہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

لیہ کے قریب علاقہ فتح پور میں دل دہلا دینے والاواقعہ سامنے آیا ہے جہاں وین سے دیگر لڑکیوں کو اتار کر ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے ایک طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی.

تفصیلات کے مطابق لیہ میں فرسٹ ائیر کی طالبہ کو وین ڈرائیور اور ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر نجی ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے میں ملوث ابراہیم نامی ڈرائیور فرسٹ ائیر کی طالبہ کو کالج چھوڑنے کے بجائے ویرانے میں لے گیا جہاں اس سفاک درندے نے وہاں موجود اپنے ساتھیوں ندیم اور نامعلوم ملزم کی مدد سے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ طالبہ کی حالت غیر ہونے پر ملزم اسے ایک نجی ہسپتال لے گئے، تاہم وہاں موجود طبی عملے کی طرف سے علاج سے انکار پر لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز سپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے طالبہ سے زیادتی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اعلان کیا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے