بدین: مورجھر کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس مٹھی سے کراچی جارہی تھی کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر الٹ گئی، حادثے کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
حادثے کے جاں بحق 7 افراد میں 5 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔