وزیراعظم عمران خان کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں وہ آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

وزیراعظم صبح 10 بجے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جب کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادیوں کو بھی بلایا گیا ہے جب کہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج، مہنگائی اور سیاسی تنقید پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وزیر اعظم کی جانب سے بجٹ اجلاس سے قبل بھی اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا نواں سیشن جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے