پاک افغان سرحد پر افغان حدود میں ہونے والے ڈرون حملے میں 5 افراد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغان حدود لمن کے علاقے میں ایک مکان پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کیے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے بتایا جاتا ہے اور مارے جانے والوں میں حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری بھی شامل ہے۔