ماؤں کا عالمی دن— یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے

ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا، اس عظیم ہستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن خلوص و محبت سے منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد ‘ماں’ کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

ویسے تو ماں کے لیے سال کا ہر دن ہی ہوتا ہے لیکن خصوصی طور پر ‘مدرز ڈے’ یعنی ماؤں کا عالمی دن ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف اور ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت ’ماں تجھے سلام‘، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین سمیت سیاسی، سماجی اور شوبز شخصیات غرض کے ہر کوئی ‘مدزر ڈے’ مناتے ہوئے اپنی والدہ کے لیے جذبات کا اظہار کر رہا ہے اور ان کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر شیئر کررہا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ماں کے نام ٹوئٹر پیغام شیئر کیا اور شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کیا ۔

انہوں نے لکھا کہ ’ماں صرف ایک مادی رشتے کا نام نہیں، اگر ایسا ہوتا تو ان کے جانے سے یہ رشتہ ختم ہو جاتا، ماں نام ہے پیار، خیال، حفاظت اور بےلوث ہونے جیسے لافانی احساسات کا، تمام ماؤں بالخصوص ہمارے بہادر شہدا کی بہادر ماؤں کو سلام‘۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنی مرحوم والدہ بیگم کلثوم نواز کی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے؟ ماں کے بغیر تو کوئی دن، دن نہیں ہوتا!

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے اپنی والدہ کو ‘مدرز ڈے’ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور مداحوں سے اس کی تصویر بھی شیئر کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے