آئی ایم ایف سے معاہدہ ملکی خودمختاری کا سوداہے:مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کو ملکی خودمختاری کا سودا قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے رد عمل میں حکومت پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف میں جانا ہے یا نہیں، نااہل حکمرانوں کو خود پتا نہیں تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خودمختاری کا مکمل سودا ہے جسے اسٹاک مارکیٹ نے ٹھیک مسترد کیا ہے۔

(ن) لیگ کی رہنما نے مزید کہا کہ صرف 9 ماہ میں ہی نااہل حکومت ملک کی معیشت کو مکمل تباہی کی طرف لے آئی ہے، ملک کے عوام پس رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں، معیشت کے تمام سیکٹر تباہی کے دہانے پر ہیں جب کہ تمام تجربے بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض کا معاہدہ ہوگیا ہے اور پاکستان کو تین سال کے دوران آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے