راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شاہین 2، 1500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔