آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

آصف زرداری نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی کراچی کی بینکنگ کورٹ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت منتقلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔

وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں اور صدر پاکستان بھی رہے ہیں، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور وہ جیل میں بھی رہے ہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے، ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا جب کہ آصف زرداری کو عبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا۔

اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت جعلی اکاؤنٹس کیس سے آصف زرداری کو الگ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ سال 6 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا مقدمہ دائر کیا تھا جس کی تقریباً 8 ماہ تک سماعت ہوئی، آصف زرداری اور فریال تالپور نے مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہیں۔

بینکنگ کورٹ نے 15 مارچ 2019 کو میگا کیس اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جہاں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے