اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 55 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 57 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس کی نیپرا میں سماعت ہوئی۔
نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی 57 کی بجائے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔