سندھ ہائیکورٹ کا نیب کو آغا سراج کیخلاف 11 جون تک ریفرنس دائر کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف 11 جون تک ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اسپیکر آغا سراج درانی، ان کے بھائی مسیح الدین اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے، ملزمان کے خلاف کل احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔

نیب افسر نے عدالت کو بتایا کہ آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، ملزم کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے جائیدادوں کا سراغ لگا لیا، ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، غیرقانونی بھرتیاں اورکرپشن کی، آمدن سے زائد اثاثے بنائے جس کے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

دورانِ سماعت آغا سراج درانی کے وکیل نے مؤقف اپنایاکہ میرے مؤکل جیل میں ہیں ان کی درخواست ضمانت سنی جائے، اس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہابھی تک مواد سامنے ہی نہیں آیا تو سماعت کیسے کریں، کیا سنیں گے اور فیصلہ کس بنیاد پر دیں؟ ریفرنس دائر ہو جائے تو درخواست ضمانت بھی سن لیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو 11 جون تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہےکہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو 20 فروری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، نیب حکام نے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے بھی مارے جہاں حکام کچھ دستاویزات ساتھ لے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے