اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد

پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر پلے ’ہیملیٹ اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں جاندار اداکاری پر بین الاقوامی ’’ بے ٹی مچل ایوارڈ ‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

22ویں ‘بے ٹی مچل ایوارڈ’ کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو کینیڈا میں منعقد کی جائے گی جس میں احد رضا میر کو بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت پانے والے احد رضا میر سلور اسکرین میں جلوہ گر ہونے سے قبل بھی تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے ہیں۔

تاہم اداکار کے حالیہ تھیٹر پلے ’ہیملیٹ‘ نے نا صرف انہیں پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

تھیٹر پلے ’’ہیملیٹ‘‘ عظیم انگریزی مصنف اور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کی تحریر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے