پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 11 مدارس اور اسکول کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کو تحویل میں لے لیا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کے مطابق اب تک 11 مدارس اور ایک اسکول کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

پرویز اختر کا کہنا تھا کہ تحویل میں لیے گئے تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ نہیں کیا گیا ہے، ان تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تنخواہیں محکمہ تعلیم پنجاب دے رہا ہے جب کہ تعلیمی اداروں کے طلباء بھی اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہےکہ رواں برس مئی میں وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔

جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے