بلاول بھٹونے پانچ سالہ بچی سے کیوں ملاقات کی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں کشمیر کی ننھی جیالی حوران فاطمہ سے ملاقات کی، پانچ سالہ حوران فاطمہ نے پی پی پی یوم تاسیس کے جلسے میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا. مظفرآباد جلسے میں پہلی جماعت کی طالبہ حوران فاطمہ بلاول بھٹو سے ملاقات نہ کروانے پر والدین سے روٹھ گئی تھیں.

کشمیر کی ننھی جیالی کی ویڈیو وائرل ہوئی ،جس کے بعد بلاول بھٹو نے حوران فاطمہ اور اس کے دوستوں کے ساتھ دن گزارا، حوران فاطمہ کے ہمراہ ان کے کزنز عدن علی، امل علی اور بہلول باذل نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کو تحائف دئیے اور چاکلیٹ بھی کھلائی، ہمیں کینو کھانا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بچوں کی دلچسپ فرمائشیں پوری کرتے رہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے