شعیب منصور اور ماہرہ نے اقبال کی نظم کو دلہنوں کیلیے دعا کا تحفہ بنادیا

پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول ہدایت کار و فلم ساز شعیب منصور نے فلم ’ورنہ‘ کے بعد اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ ایک نیا گانا جاری کیا ہے۔

ہدایت کار شعیب منصور کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس گانے کا نام ’دعائے ریم‘ ہے جس کا مطلب دلہنوں کے لیے دعا ہے۔

’دعائے ریم‘ میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی مقبول ترین نظم ’لپ پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘ کو دلہنوں کے لیے دعا میں تبدیل کر کے پیش کیا گیا ہے۔

اس گانے میں سپر اسٹار ماہرہ خان کو دلہن کے لباس میں زیب تن دیکھا گیا ہے اور ان کے ارد گرد بیٹھی خواتین انہیں ایسی دعائیں دے رہی ہیں جس سے وہ ناخوش نظر آرہی ہیں۔

بعد ازاں ماہرہ خان ان خواتین کی دعاؤں کا جواب اپنے انداز سے پیش کرتی ہیں جس میں وہ دعا کرتی ہیں کہ لڑکیوں کو ایسا شوہر ملے جو ان سے محبت کرے۔

دعائے ریم کے ہدایت کار شعیب منصور ہیں جب کہ اس گانے میں گلوکارہ دامیہ فاروق نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے ہدایت کار شعیب منصور کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’بول‘ کی تھی جس کے بعد اداکارہ شعیب منصور ہی فلم ’ورنہ‘ میں جلو گر ہوئی تھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=3aUffe4wOAk

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے