سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کاروائی کا آپشن اب بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کے اپوزیشن گروپوں سے امن مزاکرات کے لیے رابطے میں ہیں ۔
ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ داعش کے ہاتھوں ترکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔
ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے معاملے پر دونوں ممالک اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں ۔ ترک فوج نے طیارے کو نشانہ بنانے سے پہلے وارننگ کی آڈیو رکارڈنگ جاری کردی ہے جبکہ روس نے دعویٰ کیا تھا کہ ترک حکام نے وارننگ نہیں دی تھی ۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے ترکی کے خلاف تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ پابندیوں کا اطلاق غذائی برآمدات پر بھی ہو گا۔
وزارت خزانہ فرانس کے مطابق پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی معیشت کو سیاحت کی مد میں 30 فیصد نقصان کا سامناہے۔
بیلجئیم پولیس کو پیرس طرزکےحملوں کی مبینہ سازش کرنے والے10مشتبہ افرادکی تلاش ہے۔بیلجئیم کے وزیر خارجہ کے مطابق دہشتگردملک میں خودکش حملوں کی تیاری کررہےتھے۔
بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے اسمبلی اجلاس میں عامر خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عامر خان امبیڈکر سے سبق حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت وراثتی طور پر سیکولر ملک ہے، لیکن سیاست میں سیکولر کے لفظ کا غلط استعمال کیاجا رہا ہے۔
فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے فرانس کے دورے پر آئی جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور داعش کے خلاف جنگ میں مل کر کام کریں ۔
پاکستان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
ہالی وڈ میں رواں سال یونیورسل پکچرز کامیاب ترین فلمساز ادارہ قرار پایا ہے جبکہ’جراسک ورلڈ‘ڈیڑھ ارب ڈالر کما کر بلاک بسٹر فلم ٹھہری۔