اسلام آباد ؛معروف غیر سرکاری تنظیم پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے موثران اور صحافیوں کے لئے دو سالہ پروگرام بعنوان میڈیا وائسز فار پیس اختتام پذیر .
اس سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں 25 جولائی ، 2024 کو تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب کے مہمان خصوصی دانشور اور چیئرمین رحمت اللعالمین اتھارٹی جناب خورشید ندیم تھے ،جس میں ملک کے نامور صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تنظیم کے صدر سید اظہر حسین نے تنظیم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی. اس کے بعد ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ نے دو سالہ پروجیکٹ کا جائزہ پیش کیا ۔
تقریب کے آخر میں پروجیکٹ کے اندر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے موثران میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔