سید انصار علی نقوی کا تعلق حیدر آباد سے تھا . وہ جیو کی بانی ٹیم کے رکن تھے . لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز عید سے دو روز قبل حادثے کا شکار ہو گئی تھی . انصار نقوی بھی اسی بد قسمت پرواز کے مسافر تھے . انصار نقوی حیدر آباد میں دی نیوز انٹرنیشنل کےلیے رپورٹنگ کرتے رہے . جیو نیوز لانچ ہونے کے بعد وہ کراچی آ گئے . انہوں نے دبئی میں جیو نیوز کے ٹرانسمیشن آفس میں بھی کافی وقت گذارا . پیشہ وارانہ اسلوب اور فن میں مہارت کی وجہ سے ان کا ہمیشہ احترام کیا جاتا تھا . اپنی فیملی اور کولیگز کے ساتھ خصوصی تعلق ان کی ذات سے جڑا ہوا ایک خاص نقش ہے . جیو نیوز میں کام کرنے والے اینکرز نے میڈیا بیٹھک میں ان کی ذات سے جڑی یادوں پر ایک مجلس کا اہتمام کیا ہے.
میزبان | ناجیہ اشعر
شرکاء | عاصمہ شیرازی | سلمان حسن | غریدہ فاروقی | مسعود رضا | وجیہہ ثانی
[pullquote]ایڈیٹر | آئی بی سی اردو [/pullquote]