سندھ میں 28 ستمبر سے تمام اسکولز کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے 28 ستمبر سے مڈل اور پرائمری سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تمام اسکول کھلیں گے تو اسکول انتظامیہ پر دباؤ آئے گا، اگر نجی اسکول نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو کارروائی کریں گے۔

سعید غنی نے والدین سے درخواست کی کہ کوشش کریں بچوں خود اسکول چھوڑیں اور واپس لیکر جائیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں ملک بھر میں چھٹی تا آٹھویں تک کے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا نے فوری طور پر اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم سندھ حکومت پہلے ہی پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک مؤخر کر چکی تھی۔

گزشتہ روز وزیر تعلیم سندھ نے 28 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جب کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے میں اسکول کھولنا درست فیصلہ نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے