بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں نیزہ بازی کے مقابلے
نیزہ بازی کی ابتدا چوتھی صدی قبل از مسیح ہوئی تھی ۔
غالب امکان ہے کہ اس کا خطہ وسطی ایشیائی ممالک یا منگولیا تھا
پھر یہ کھیل ہندوستان آیا تو مقبول ترین بن گیا
آج بھی پاکستان اور انڈیا کا شاید ہی کوئی گائوں ایسا ہو جہاں یہ نہ کھیلا جاتا ہو ،
میلے ٹھیلوں میں اس کے مقابلے ایک روایت بن چکے ہیں ۔
بحریہ ٹائون راولپنڈی کے ہارس رائڈنگ کلب نے اتوار کو نیزہ بازی کے مقابلے کرائے جس میں پنجاب اور ہزارہ ڈویژ ن کی ٹیموں نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ نیزہ بازی کا پہلا عالمی کپ گزشتہ سال اومان میں کھیلا گیا جس کی فاتح جنوبی افریقہ کی ٹیم تھی ۔
تحریر و تصاویر : سجاد اظہر