انتشار کی سیاست کرنے والوں کو کشمیریوں نے مسترد کردیا: فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ کا مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ زمین بوس ہوگیا۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے، جعلی راجکماری کی بڑھکیں زمین بوس ہوگئیں لہٰذا (ن) لیگ شکست قبول کرنے کا حوصلہ پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کہ جعلی راجکماری نہ سیاستدان ہے اور نہ ان میں اسپورٹس مین شپ کا جذبہ ہے، (ن) لیگ کا مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ زمین بوس ہوگیا، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو کشمیریوں نے مسترد کردیا، (ن) لیگ کی بربادی اور پی ڈی ایم کی تباہی جعلی راجکماری کے بڑےکارنامے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر الیکشن میں ناکامی جعلی راجکماری کے کارنامے ہیں ، جعلی راجکماری سیاست میں حقائق کا سامنا کرے۔

[pullquote]آزاد کشمیر انتخابات: نتائج تسلیم کیے نا کروں گی، مریم نواز[/pullquote]

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج تسلیم کیے اور نا کروں گی۔

آزاد کشمیر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے اور نا ہی اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔

آزاد کشمیر کے پارٹی ورکرز اور ووٹرز کو شاباش دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی، نا ہی نتائج تسلیم کیے ہیں اور نا کروں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے