مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی انتخابی مہم چلائی تھی جس میں کئی مرکزی رہنما بھی شریک تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے