صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں کشتی چلانے کی اپنی پرانی تصویر پر سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں پر رد عمل میں کہا ہے اگر ضرورت پڑی تو اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں۔
صدر عارف علوی کی کراچی میں بارشوں کے دوران کشتی چلانے کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے گئے۔
صدر عارف علوی نے بھی اس پر ردعمل دیا اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد ایسے ہی میرا شہر ہے جیسے کراچی، پاکستان کے باقی خوبصورت شہر بھی میرے ہیں۔
Islamabad is my city just like Karachi and all other lovely cities of Pakistan.
I am confident that Islamabad's administration are doing their job well but if need be, I am ready with my boat ? pic.twitter.com/whOskBKsNf— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) July 28, 2021
انہوں نے کہا کہ پر اعتماد ہوں کہ اسلام آباد انتظامیہ اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے تاہم اگر ضرورت پڑی تو اپنی کشتی کے ساتھ تیار ہوں۔