1947 کے واقعات سے متعلق مودی کی ٹوئٹ پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان نے 1947 کے واقعات سے متعلق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہا ہےکہ ہندوتوا کے پیروکاروں کی طرف سے 1947 کی آزادی کے بعد ہجرت کی منافقانہ توجیح شرمناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق کوئی جدید ریاست خود سے اتنی متضاد نہیں جتنی بھارتی ریاست اور نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت ہے، ہندوتوا کے پیروکاروں کی طرف سے 1947 کی آزادی کے بعد ہجرت کی منافقانہ توجیح شرمناک ہے۔

ترجمان کاکہنا تھاکہ تاریخ کو مسخ اور فرقہ واریت کو ہوا دینا آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت کا خاصہ ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت انتخابی فائدے کیلئے نفرت کی کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ امید ہے بھارت کا باشعور طبقہ سیاست اور شہرت کی اس چال کو مسترد کر دے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے