بزدار حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے ترین گروپ سے رابطوں کا سلسلہ شروع

لاہور: بزدار حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے پی ٹی آئی کا ترین گروپ سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

حکومت کی جانب سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو ٹاسک سونپ دیا گیا جس کے بعد صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کمر کس لی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے دو اراکین عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سے رابطہ بھی کیا گیا ہے جب کہ دونوں اراکین کو بزدار حکومت کے ساتھ چلنے اور ترین گروپ کا ساتھ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سردار خرم لغاری نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات بھی کی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چند دن بعد اچھی خبریں ہوں گی۔

دوسری طرف ترین گروپ کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں تاہم ہم ترین گروپ کے ساتھ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے