وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالیں گے

وزیراعظم عمران خان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے مباحثوں کا محور عالمی مسائل اور بعض تنازعات کی صورتحال ہو گا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کو آگاہ کرے گا۔

منیر اکرم نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے، شاہ محمود قریشی ہفتےکو کشمیر پر او آئی سی ورکنگ گروپ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے