سندھ میں کورونا ویکسین کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف

کراچی: سندھ میں کورونا ویکسین کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے دوران اب تک انسداد کورونا کی مختلف اقسام کی 59 ہزار سے زائد خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ ویکسین سائنو ویک کی 18 ہزار 763 خوراکیں ضائع ہوئیں، دوسرے نمبر پر ایسٹرازینیکا کی 16 ہزار 754، سائنو فارم کی 14 ہزار 576 خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ پاک ویک کی 6 ہزار 768 اور کین سائنو کی 2 ہزار 143 خوراکیں ضائع ہوئیں جب کہ موڈرنا ویکسین کی 489 اور فائزر ویکسین کی 38 خوراکیں ضائع ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ویکسین کے ضائع ہونے میں کولڈ چین کی عدم فراہمی، ویکسی نیٹر کی جانب سے ویکسین نکالنے اور لگانے کے دوران مس ہنڈلنگ، ویکسین گرنے ،ویکسین لگاتے وقت متعلقہ شخص کی طبعیت خراب ہونے کے عوامل بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے