پرویز خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کا نیا گروپ ، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 70 ممبران غیر حاضر

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیردفاع پرویز خٹک کی قیادت میں خیبرپختونخوا کے 22 ارکان کا نیا گروپ بنا ہے جس نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا . وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر، حماد اظہر، عمر ایوب اور عامر ڈوگر کے ہمراہ نئے گروپ سے ملاقات کی اور مطالبات کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ملاقات کے بعد وزیر دفاع رویز خٹک گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

دوسری جانب حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے دلچسپی نہیں لی اور 70 ممبران غیر حاضر رہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے ترقیاتی فنڈز اور گیس اسکیموں کا شکوہ کیا۔

جس پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے ارکان کو گیس اسکیمیں نہ دینے کا صاف جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس گیس ہی نہیں ہے، پہلے ہی سبسڈی پر گیس دے رہے ہیں جس پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا یہ وزارت توانائی کے نمائندے ہیں یا حکومت کے۔ رپورٹس کے مطابق کراچی کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی تنظیمی امور میں اعتماد میں نہ لیے جانے پر گلے شکوے کیے۔

رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اگلی دفعہ آپ کی بجائے کوئی اور پارٹی امیدوار ہوں گے، اگر یہ سچ ہے تو ہمیں وقت پر ہی بتا دیا جائے تاکہ ہم اپنا بندوبست کر لیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے