اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد ہوگی جب کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہوچکا ہے، اب کہا جارہا ہےکہ وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیےانٹرویو کریں گے۔
نئی DG ISI کی تقرری کا عمل جلد مکمل ہو جائیگا، ایک مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے اب کہا جا رہا ہے وزیر اعظم نئے DGISI کیلئے انٹرویو کریں گے ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روائیت ہے ایسے عمل کو بھی متنازعہ بنانا انتہائی نامناسب ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 14, 2021
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات ایک عمومی روایت ہے، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ حالات الحمد للہ بالکل ٹھیک ہیں، ہر بندہ ہر گھنٹے کے بعد اپنی مشہوری کے لیے بات ٹوئسٹ کرلیتا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ فوج اور حکومت میں کوئی اختلاف نہیں، سب ایک پیج پر ہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔