وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا۔
ان کا کہنا تھاکہ 30 سال پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے قومی خزانہ لوٹا جبکہ پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ ہے اور جو خود چور ہوں وہ کیسے احتساب کر سکتے ہیں؟
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے اور یہ مہنگائی سابقہ حکمرانوں کا دیا ہوا تحفہ ہے۔