وزیراعظم کی کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کم آمدنی والوں کیلئے پیٹرول پر سبسڈی دینےکا پلان بنانے کی ہدایت کی۔

موٹرسائیکل، رکشا اور عوامی سواری کو کم قیمت پرپیٹرول دینےکا پلان اگلے ہفتے پیش ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کم کرنےکیلئے ضلعی سطح پرکمیٹیاں بنانے اور یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈسبسڈی دینےکا بھی فیصلہ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے