سانحہ اے پی ایس کے ذمہ دار صرف دہشتگرد نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں

سانحہ اے پی ایس کے ذمہ دار صرف دہشتگرد نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے ذمہ دار صرف دہشتگرد نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ جنگ، دشمنی اور عداوت کے ہزاروں سال سے کچھ اصول ہیں کہ خواتین، بچے اور بزرگ فریقین کی ضرب سے محفوظ رہیں گے، نبی پاک ﷺکا بھی یہی فرمان ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ اس تناظر میں سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داران صرف دہشتگرد نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں اور اور انسانیت کے دشمنوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت اور کالعدم ٹی ٹی میں مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے اور دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں، افغانستان کی عبوری حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے