کراچی: نامعلوم افراد نے لڑکی کو گھر کے دروازے پر قتل کردیا

کراچی: نامعلوم افراد نے لڑکی کو گھر کے دروازے پر قتل کردیا۔

کراچی: گلستان جوہر میں گھر کے دروازے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں نامعلوم افراد نےدروازے پر دستک دی اور جیسے ہی لڑکی باہر آئی ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ قمروش موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

دوسری جانب جیو نیوز نے اہل خانہ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے انکار کردیا جب کہ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے