’پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی : حکومت جعلی رپورٹیں بنانے والوں کی خلاف ایکشن لے . طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے امریکا اور یورپ کی پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان میں مذہب کی جبری تبدیلی سے متعلق امریکا اور یورپ کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں‘

قرآن اکیڈمی میں علما بورڈ کے اجلاس کے بعد علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ انٹرفیتھ ہارمنی کا وفد ملک میں اقلیتی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، اسلام تمام الہامی مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے، ایک سال میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کی جانب سے 127 شکایات آئیں اور ان کا حل نکالا گیا، اسلام جبری مذہب تبدیلی کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی کسی مسلمان کی، مسیحی، سکھ، یا ہندو کی ہو وہ پاکستان کی بیٹی ہے، بہن ، بیٹی کی عزت وناموس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ہورہے ہیں جب کہ امریکی رپورٹ میں بھارت کوکلین چٹ دی گئی ہے، حکومت جعلی رپورٹیں بنانے والوں کی خلاف ایکشن لے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے