اگلے تین چارماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں لہٰذا اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعظم نے وزراسے کہا کہ اگلے تین چارماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے